پاناما لیکس کے انکشافات سے شریف خاندان کی اصلیت سامنے آگئی ،اب چپ نہیں رہیں گے

پاناما لیکس کے انکشافات سے شریف خاندان کی اصلیت سامنے آگئی ،اب چپ نہیں رہیں ...
پاناما لیکس کے انکشافات سے شریف خاندان کی اصلیت سامنے آگئی ،اب چپ نہیں رہیں گے

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے انکشافات میں شریف خاندان کی اصلیت سامنے آگئی ہے ،اب چپ نہیں رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے تحت جوڈیشل کمیشن بنے جو آزاد انہ طریقے سے انکوائری کے ۔

لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ سڑکوں پر نکلنا نہیں چاہتے ،پہلے انصاف مانگیں گے لیکن اگر انصاف نہ ملا تو سڑکوں پر آئیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی کے دھرنے میں بھی ایک سال تک انصاف کا انتظام کیا لیکن انصاف نہ ملنے پر سڑکوں پر آئے تھے ۔عمران خان نے کہا کہ ساری جماعتیں چیف جسٹس سپریم کورٹ کے تحت آزاد کمیشن پر متفق ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کو غیر مستحکم نہیں کرنا چاہتے بلکہ حکومت خود اپنے آپ کو غیر مستحکم کر رہی ہے ،پاناما لیکس نے ساری دنیا میں ہلچل مچا دی ہے ،پاکستان کے حکمران خاندان کا نام بھی اس میں ہے تو شفاف تحقیقات ہونی چاہیے ۔

مزید :

قومی -