سعودی عرب میں شدید بارشیں ،18افراد جاں بحق ،امدادی کارروائیاں جاری

سعودی عرب میں شدید بارشیں ،18افراد جاں بحق ،امدادی کارروائیاں جاری
سعودی عرب میں شدید بارشیں ،18افراد جاں بحق ،امدادی کارروائیاں جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہری دفاعی ادارے نے کہاہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 18افرا دجاں بحق ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی شہری دفاعی ادارہ کا کہناہے کہ شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے گاڑیوں میں پھنس جانے والے915افراد کو ریسکیو کیا گیاہے ۔سیلاب کی وجہ سے سعودی عرب کے دارلحکومت کی سٹرکیں زیر آب آ گئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامناہے ۔سعودی عرب میں کئی دن سے جاری شدید بارش کے پیش نظر وزارت تعلیم نے ریاض میں سکول بند کر دیئے ہیں ۔شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مختلف ویڈیوز بھی شائع کی گئی ہیں جس میں دیکھا جاسکتاہے کہ اکثر مقامات پر گاڑیاں سیلابی پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں ۔