پاناما لیکس ،حکومتی مشاورتی کمیٹیوں کی مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کا فیصلہ

پاناما لیکس ،حکومتی مشاورتی کمیٹیوں کی مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کا ...
پاناما لیکس ،حکومتی مشاورتی کمیٹیوں کی مختلف سیاسی جماعتوں سے ملاقات کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاناما لیکس کے معاملے پر اپوزیشن کے رابطوں کے بعد حکومتی مشاورتی کمیٹیوںنے بھی مختلف جماعتوں سے ملاقاتوں کا فیصلہ کر لیا ۔حکومتی رہنما مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے کر کے پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کے معاملے پر مشاورت کریں گے
نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق اسحاق ڈار پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں سے ملاقات کریں گے ، سعد رفیق اور پرویز رشید امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے رابطہ کریں گے ۔عبد القادر بلوچ اور مشاہد اللہ ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقاتیں کریں گے ۔پرویز رشید اور مشاہد اللہ بلوچ نیشنل پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی سے ملاقات کریں گے جبکہ زاہد حامد اور اشترا اوصاف وکلا تنظیموں کے رہنماﺅں سے رابطے کریں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -