وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور ہر فورم پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور ہر فورم ...
وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور ہر فورم پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت حکومتی عہدے داروں اور مسلم لیگی رہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف کی عزت اور ان کے خاندان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ سازشوں کو اہمیت نہ دی جائے اور ان پر وقت ضائع کئے بغیر پوری توجہ ملکی ترقی کے منصوبے مکمل کر نے پر دی جائے۔

نجی ٹی وی ’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس میں پا کستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماؤں کا مشاورتی اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ٗ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ٗ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ ٗ وزیر دفاع خواجہ آصف ٗ وزیر ریلوے سعد رفیق ٗوزیر قانون زاہد حامد ٗ سینیٹر مشاہد اللہ خان ٗ اٹارنی جنرل آف پاکستان ٗ مریم نواز شریف اور گور نر کے پی کے سر دار مہتاب احمد خان اجلاس میں شریک ہوئے ۔اسحاق ڈار نے شرکائے اجلاس کو وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایات بھی پہنچائیں ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مذموم مقاصد کی خاطر وزیر اعظم کی عزت اور خاندان پر لگائے جانے والے مضحکہ خیز الزامات کا ہر فورم پر بھرپور جواب دیا جائیگا ٗ عوام اور تمام سیاسی قوتوں کو ملک کی ترقی و خوشحالی پر مذموم ایجنڈے کے اثرات سے آگاہ کر کے اعتماد میں لیا جائیگا ۔پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو ایک مرتبہ پھر سبوتاژ کر نے کی کو ششوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تعمیر و ترقی کے سفر ذاتی خواہشات کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں ٗ تمام سیاسی اور قانونی محاذوں پر مقابلہ کیا جائیگا۔ اجلاس میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے اس سے پہلے بھی ایسی تمام سازشوں اور سازشی عناصر کا مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے اور اس مرتبہ بھی تمام سیاسی اور قانونی محاذوں پر ان کا مقابلہ کیا جائیگا ۔اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ایک مرتبہ پھر پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سبوتاژ کر نے کی کوشش کی جارہی ہے اور عوامی ترقی اور تعمیر کے سفر کو بے پر کے الزامات اور اپنی ذاتی خواہشا ت کی بھینٹ چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -