A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

ایم کیوایم سات سال حکومت میں رہی اور اب کوئی منہ بھی نہیں لگا رہا :مصطفی کمال

ایم کیوایم سات سال حکومت میں رہی اور اب کوئی منہ بھی نہیں لگا رہا :مصطفی کمال

Apr 14, 2016 | 22:43:PM

میرپور خاص (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک سر زمین کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ سات سال متحدہ حکومت میں رہی اب کوئی منہ بھی نہیں لگا رہا ۔انہوں نے کا کہ اگر ہماری باتیں درست نہیں تو پاک سر زمین پارٹی پر پابندی لگادیں لیکن اگر ہماری باتیں درست ہیں تو ایم کیو ایم پر پابندی لگائی جائے ۔

میر پور خاص میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ہماری پارٹی میں روز نئے لوگ آرہے ہیں اور ہزاروں لوگ اس پارٹی کا حصہ بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم ملک میں لوگوں کو آپس میں ملانے کے لیے آئے ہیں ،دعا ہے اللہ ہمیں ملک میں اتحاد کا ذریعہ بنائے۔انہوں نے کہا کہ سابق برطانوی سفارت کار نے متحد اور را کے تعلقات کی تصدیق کردیا ۔ان کا کہنا تھا کہ رحمان ملک پرالزام ہے کہ انہیں برطانوی حکومت نے متحدہ کے ”را“کے ساتھ تعلقات سے آگاہ کردیا تھا ،اگر رحمان ملک کو یہ الزام جھوٹا لگتا ہے تو عدالت میں جائیں ۔

مزیدخبریں