سمندری حدود کی خلاف ورزی ’’ میری ٹائم سیکورٹی ‘‘نے 3 بھارتی لانچیں قبضے میں لے کر 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

سمندری حدود کی خلاف ورزی ’’ میری ٹائم سیکورٹی ‘‘نے 3 بھارتی لانچیں قبضے میں ...
سمندری حدود کی خلاف ورزی ’’ میری ٹائم سیکورٹی ‘‘نے 3 بھارتی لانچیں قبضے میں لے کر 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) میری ٹائم سیکورٹی نے  پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر تین بھارتی لانچیں قبضے میں لے کر 17 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’سماء نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستانی سمندری حدود کی نگرانی کرنے والی سیکیورٹی ادارے’’ میری ٹائم سیکورٹی ‘‘نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے اور پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے 17 بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے تین لانچیں بھی پکڑ لی ہیں، بھارتی ماہی گیروں کو گرفتاری کے بعد کراچی منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

مزید :

کراچی -