لاہور میں دو منزلہ عمارت گرنے سے ماں اور چار بچے جاں بحق ہو گئے

لاہور میں دو منزلہ عمارت گرنے سے ماں اور چار بچے جاں بحق ہو گئے
لاہور میں دو منزلہ عمارت گرنے سے ماں اور چار بچے جاں بحق ہو گئے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )شیرانوالہ گیٹ کے قریب د و منزلہ عمارت گرنے سے ماں اور چار بچے جاں بحق ہو گئے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شیرانوالہ گیٹ کے علاقے مصری شاہ گنج فاروق میں دو منزلہ عمارت گر گئی جسے کے ملبے تلے دب کر ماں اور اس کے چار بچے جاں بحق ہو گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں ارم بی بی ،نمر ا ،عمیر اور شایان شامل ہیں ۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے کام کر رہی ہیں ۔

مزید : لاہور /اہم خبریں