وزیر اعظم نواز شریف کے دل کی شریان میں بندش،لندن میں طویل قیام ہو گا :نجی خبر رساں ادارے کا دعوی

وزیر اعظم نواز شریف کے دل کی شریان میں بندش،لندن میں طویل قیام ہو گا :نجی خبر ...
وزیر اعظم نواز شریف کے دل کی شریان میں بندش،لندن میں طویل قیام ہو گا :نجی خبر رساں ادارے کا دعوی

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم میاں نوازشریف کے لندن میں ہونے والے ابتدائی طبی معائنے میں ڈاکٹروں نے بتایاہے کہ ان کے دل کی ایک شریان میں بندش ہے ،اس لئے ان کے علاج معالجے میں زیادہ وقت لگ سکتاہے ،البتہ ڈاکٹروں نے یہ بات واضح نہیں کی کہ ان کے علاج میں کتنے ہفتے درکارہوں گے ۔

نجی خبر رساں ادارے ’’آن لائن‘‘نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم کے ابتدائی معائنے کے بعدنواز شریف کالندن میں قیام طویل ہونایقینی ہوگیاہے ، بیماری کی پیچیدگی کی وجہ سے ہی گزشتہ روزاسی لئے انہیں لندن براستہ ماسکولے جایاگیاتھاکیونکہ ان کی طبیعت کی خرابی کی وجہ سے ماسکومیں بھی طبی امدادفراہم کی گئی تھی ۔دریں اثناء یہ بھی معلوم ہواہے کہ وزیراعظم نے اپنے معتمدساتھیوں کوپیغام دیدیاہے کہ صحت سنبھلتے ہی مسلم لیگ ن کاآئندہ اہم ترین اجلاس لندن میں ہی ہوگا،اس لئے مسلم لیگ ن سینٹرل ایگزیکٹوکے ممبران اوردیگرقائدین اس میٹنگ کیلئے تیاررہیں ۔اس میٹنگ کیلئے ایک دوروزمیں تاریخ کااعلان کردیاجائیگا۔خبر رساں ادارے ’’آن لائن‘‘ کومسلم لیگ ن کے اہم ترین رہنماؤں نے بتایاہے کہ کچھ لوگ توایک دوروزمیں میاں نوازشریف کی عیادت کیلئے لندن روانگی کیلئے تیارہیں ،صرف مجوزہ میٹنگ کیلئے تاریخ کاانتظارکیاجارہاہے تاکہ ایک ہی ٹکٹ میں دونوں کام ہوجائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -