بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کس طرح پاک فوج کے خلاف جنگجوﺅں کو تیار کرتی ہے ،تہلکہ خیز ویڈ یو منظر عام پر آگئی

بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کس طرح پاک فوج کے خلاف جنگجوﺅں کو تیار کرتی ہے ...
بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کس طرح پاک فوج کے خلاف جنگجوﺅں کو تیار کرتی ہے ،تہلکہ خیز ویڈ یو منظر عام پر آگئی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج کے خلاف بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“کس طرح جنگجوﺅں کو تیارکرتی ہے ،ایک اور تہلکہ خیز ویڈ یو منظر عام پر آگئی جس میں ایک جنگجو نے اعترف کیا ہے کہ اسے کس طرح افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے پاک فوج کے خلاف کارروائیوں کے لیے اکسایا ۔جنگجو نے اعتراف کیا عبدالحکیم ڈب گئی پوسٹ کا کمانڈر تھا ،اس نے ہمیں تسلی دی کہ کوئی پریشانی کی ضرورت نہیں ہے اور ہمیں راشن وغیرہ دے کر کہا کہ دو دن اور آنا پھر ہم مل کر فائنل منصوبہ بندی کریں گے ،ہم دو دن بعد فوست گئے اور پہلے سے ہی اس نے منصوبہ تیار کیا ہوا تھا ،فوست میں ہماری ملاقات فریدون نامی افغان انٹیلی جنس کے افسر سے ہوئی وہاں پر اس نے راشن اور بارودی مواد سمیت اسلحہ دیا اور کہا کہ دو دن بعد تمہاری ملاقات اعلیٰ افسر سے کراﺅ ں گا۔ہم دو دن بعد پھر گئے جہاں این ڈی ایس کے اعلی افسر سے ہماری ملاقات کرائی گئی جس نے کہا کہ ہم پاکستان آرمی کےخلاف لڑنے کے لیے مکمل امداد دیں گے اور تعاون کریں گے ۔ اس دوران اس نے را کے دو افسروں کو بھی بلا لیا اور پھر را کے افسروں نے کہاکہ ہم آپکو ہر قسم کا اسلحہ اور بارود دیں گے اور مالی امداد بھی دیں گے اور اس دوران را کے افسروں نے مجھے پہلی ملاقات پر چار ہزار روپے بھی دئیے تھے ۔

مزید :

قومی -