پیپلز پارٹی وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے حق میں نہیں،بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث ہے : سینیٹر رحمان ملک

پیپلز پارٹی وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے حق میں نہیں،بھارت پاکستان میں ...
پیپلز پارٹی وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے حق میں نہیں،بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث ہے : سینیٹر رحمان ملک

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے حق میں نہیں،پاناما لیکس کے حوالہ سے ملک میں جو سیاسی جھگڑا بنا ہوا ہے یہ نہیں ہونا چاہئے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری میں ملوث اور بھارتی خفیہ ایجنسی اس حوالہ سے پاکستان میں سرگرم ہے،عالمی عدالت میں بھارت کی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت پیش کروں گا۔رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وزیراعظم نواز شریف کے استعفیٰ کے حق میں نہیں ۔لیکن تحقیقات میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہونی چاہئے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں