چوہدری نثار چند گھنٹے لندن میں قیام کے بعد جرمنی روانہ ہو گئے

چوہدری نثار چند گھنٹے لندن میں قیام کے بعد جرمنی روانہ ہو گئے
چوہدری نثار چند گھنٹے لندن میں قیام کے بعد جرمنی روانہ ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار لندن سے جرمنی روانہ ہو گئے ہیں جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کا علاج کروانا ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق لندن میں چند گھنٹے قیام کے بعد چوہدری نثار جرمنی روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ اپنی اہلیہ کا علاج کروائیں گے اور منشیات سے متعلق ایک سیمینار میں بھی شرکت کریں گے ۔نجی نیوز چینل اے آر وائی میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پاناما لیکس جرمنی کے ایک اخبار نے شائع کی تھیں۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار جرمنی میں اس اخبار کے نمائندوں سے ملاقات کرنے گئے ہیں جس نے پاناما لیکس کی خبریں شائع کی تھیں ۔شاہد مسعود نے کہا کہ چوہدری نثار ان لوگوں سے ملاقات میں آگے آنے والی معلومات کے بارے میں پوچھ گچھ کریں گے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -