وارد ٹیلی کام اور i2کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ کا اعلان

وارد ٹیلی کام اور i2کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ کا اعلان

  

لاہور)پ رi2 ( پاکستان نے لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں وارد ٹیلی کام کے ساتھ اشتراک کا اعلان کیا ہے ۔ اس نئی شراکت سے وارد کے صارفین کو لینوو (lenovo)کے LTEہینڈ سیٹ تک با آسانی رسائی حاصل ہوگی ۔ i2کا ہیڈ آفس لاہور میں ہے جبکہ اس کی شاخیں اسلا م آباد‘ پشاور‘ کراچی اور حیدر آباد میں موجود ہیں ۔i2پاکستان پریمیئم ریٹیل‘ ہول سیل کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان میں اپنا کام پھیلانے کی منصوبہ بندی کر چکے ہیں۔وارد کے ساتھ i2کی اس شراکت داری کا مقصد صارفین کو بہترین اور اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی ہے ۔ عاصم علی‘ ڈائریکٹر سیگمنٹ اینڈ پرائسنگ وارد ٹیلی کام نے کہا کہ ہم i2کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بہت پر جوش ہیں‘ تاکہ ہم اپنے صارفین کو جدید ترین ٹیکنالوجی فراہم کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صارفین کو بہترین اور جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی ہی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہم اس عزم کی تکمیل میں ہمہ تن مصروف ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ شراکت داری پاکستان کے موبائل صارفین کیلئے جدید اور بہترین موبائل فون کی فراہمی کا ایک نیا دروازہ کھولے گی۔

i2کے ہیڈ آف مارکیٹنگ وقاص ناصر نے دستخط کرنے کی تقریب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ 28سال سے اپنے صارفین کو پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں بہترین اور اعلیٰ دستیاب خدمات فراہم کر رہے ہیں ۔ ہمارے لئے صارفین کا اعتماد اور ان کی تسلی سب سے اہم ہے اور یہ نئی شراکت داری بھی اسی عزم کے ساتھ ہو رہی ہے تاکہ ہم پاکستان میں صارفین کو جدیدترین اور اعلیٰ خدمات فراہم کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ لینوو نے خود کو وقت کے تقاضوں کے عین مطابق ‘ جدید ٹیکنالوجی کی حامل سمارٹ ڈیوائس فراہم کرنے والی بہترین کمپنی بنا لیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے صارفین کیلئے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس کرتے ہیں کہ اب ان کو جدید ٹیکنالوجی کے حامل سمارٹ فونزآسان قیمتوں میں دستیاب ہونگے ۔ #

مزید :

کامرس -