اگلی بار آپ جہاز میں درمیان سیٹ پر بیٹھ کر زیادہ خوش ہوں گے کیونکہ۔۔۔

اگلی بار آپ جہاز میں درمیان سیٹ پر بیٹھ کر زیادہ خوش ہوں گے کیونکہ۔۔۔
اگلی بار آپ جہاز میں درمیان سیٹ پر بیٹھ کر زیادہ خوش ہوں گے کیونکہ۔۔۔

  

نیویارک(نیوزڈیسک) جو لوگ جہاز میں سفر کرتے ہیں وہ بخوبی آگاہ ہوتے ہیں کہ جہاز میں کسی کو بھی درمیان والی سیٹ پسند نہیںہوتی جس کی وجہ اردگرد کی نشستیں ہیں۔ دائیں جانب اور بائیں جانب بیٹھے لوگوں کی وجہ سے آپ اپنے بازو کو بھی آرام نہیں دے سکتے۔ کھڑکی کی جانب بیٹھے لوگ مزے سے باہر کانظارہ کرتے ہیں اور دوسری طرف کی سیٹ پر بیٹھا مسافر جب دل چاہے باہر نکل سکتا ہے لیکن درمیان والی نشست پر یہ دونوں مزے میسر نہیں ہوتے۔ ان چیزوںکو سامنے رکھتے ہوئے ایک امریکن ڈیزائننگ کمپنی ’مولون لیب‘ نے درمیان نشست کو اس طریقے سے ڈیزائن کیا ہے کہ اب ہر مسافر چاہے گا کہ صرف اسی نشست پر بیٹھا جائے۔

اس درمیان والی نشست کوStaggerسیٹ کا نام دیا گیا ہے اور اسے ساتھ والی نشستوں سے چند انچ پیچھے اور نیچے کی جانب رکھا جائے گا۔یہ باقی دونوں جانب واقع نشستوں سے تین انچ بڑی ہوگی تاکہ بیٹھنے والا پرسکون اور کھلی جگہ پر بیٹھ سکے،اچھی خبر یہ ہے کہ ساتھ والی دونوں نشستوں کی جگہ بھی تنگ نہیں کی جائے گی۔اس نشست پر آپ کو بازوٹکانے کی اضافی جگہ ملے گی جس کی وجہ سے ساتھ والے مسافروں کے ساتھ تعلقات بھی خراب نہیں ہوں گے جو عموماًفضائی سفر کے دوران دیکھنے کوملتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ درمیانی سیٹ پر بیٹھنے والے کو بڑی LCDملے گی تاکہ وہ زیادہ انجوائے کرسکے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -