11 سالہ بچہ سو کر اُٹھا تو ایسا کام ہوچکا تھا کہ درد سے جان نکلنے لگی، ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے مردانگی سے محروم کردیا، ایسا کیسے ممکن ہے؟ جان کر ہی مردوں کی چیخیں نکل جائیں گی، رات کو سوتے ہوئے اس ایک کام سے ہر قیمت پر بچیں

11 سالہ بچہ سو کر اُٹھا تو ایسا کام ہوچکا تھا کہ درد سے جان نکلنے لگی، ڈاکٹروں ...
11 سالہ بچہ سو کر اُٹھا تو ایسا کام ہوچکا تھا کہ درد سے جان نکلنے لگی، ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے مردانگی سے محروم کردیا، ایسا کیسے ممکن ہے؟ جان کر ہی مردوں کی چیخیں نکل جائیں گی، رات کو سوتے ہوئے اس ایک کام سے ہر قیمت پر بچیں

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک 11سالہ بچہ سو کر اٹھا تو اس کے تولیدی اعضاءمیں شدید تکلیف ہو رہی تھی۔ جب والدین اسے ہسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے اس کا ایک خصیہ نکال دیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن واقعہ چینی صوبے ژی جیانگ کے دارالحکومت ہینگ ژو میں پیش آیا ہے۔ صبح اٹھتے ہی لیانگ نامی اس بچے کے خصیے سیاہ ہو چکے تھے اور ان میں شدید سوجن آ چکی تھی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ’سوتے ہوئے اس بچے کے خصیے 540ڈگری تک مڑ گئے تھے جس کے باعث ایک خصیے کی نسوں میں بل آ گیا اور خصیے کو خون کی فراہمی معطل ہونے سے وہ ناکارہ ہو گیا۔ جس کا جسم میں رہنا فضول تھا اور نکالے بغیر بچے کو درد سے نجات نہ ملتی۔‘

’میرا 4 سالہ بیٹا کینسر کا شکار ہوکر وفات پاگیا اور جاتے جاتے اس کے آخری الفاظ تھے کہ ماں موت کے بعد میں۔۔۔‘ خاتون نے اپنے بچے کی آخری تصویر کے ساتھ انٹرنیٹ پر ایسی بات کہہ دی کہ جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے گا

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شن کا کہنا تھا کہ ”عام طور پر کسی مرد کے خصیے اگر 6گھنٹے تک مڑے رہیں تو ان کی اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔ اگر خصیے 90ڈگری تک مڑیں تو ایک ہفتے میں وہ ناکارہ ہوتے ہیں۔ اگر 180ڈگری تک مڑجائیں تو 3سے 4دن میں اور اگر 360ڈگری تک مڑ جائیں تو 12سے 24گھنٹوں میں خصیوں کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ لیکن اگر انہیں 720ڈگری تک بل آجائے تو یہ صرف 2گھنٹے میں ہی ناکارہ ہو جاتے ہیں۔ لیانگ کے خصیوں کو بھی 540ڈگری تک بل آیا جس کے باعث ایک چند گھنٹے میں ہی ناکارہ ہو گیا۔“ڈاکٹر شن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ”سخت ورزش یا زخمی ہونے کی صورت میں بھی خصیوں میں بل آ سکتا ہے اور سوتے ہوئے دباﺅ پڑنے سے بھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -