ہوائی جہاز سے 3لاشیں پھینک دی گئیں

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن) ماسکو کے شمال میں واقع ریاست سنیلوا کے دارلحکومت میں پولیس کو ایک ہسپتال کی چھت سمیت مختلف علاقوں سے 3لاشیں ملی ہیں ، عینی شاہدین کے مطابق یہ لاشیں مبینہ طور پر ہوائی جہاز سے پھینکی گئیں تھیں.
سینیگال میں تبلیغی اجتماع کے دوران آتش زدگی،22 افراد جاں بحق، 100سے زائد زخمی
مقامی میڈیا کے مطابق سنیلوا ریاست کے ایک مقامی ہسپتال کی چھت پر پولیس کو ایک لاش ملی ہے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ یہ لاش ہسپتال کی چھت پر ہوائی جہاز کے ذریعے پھینکی گئی، ہوائی جہاز نچلی پرواز کرتے ہوئے ہسپتال کی چھت کے قریب آیا اور لاش پھینک کر آگے بڑھ گیا۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں علاقے سےمزیدبھی2لاشیں ملی ہیں ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ لاشیں بھی مبینہ طور پر اسی ہوائی جہاز سے پھینکی گئی تھیں۔
پولیس حکام نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ مختلف ہسپتالوں کی چھت سے انہیں تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں مگر انہوں نے اس بات کو تسلیم نہیں کیا کہ یہ لاشیں ہوائی جہاز سے پھینکی گئی ہیں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ علاقے ایک زرعی علاقہ ہے اور یہاں پر ہوائی جہاز بیج بکھیرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔اس لئے اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ یہ لاشیں ہوائی جہاز سے ہی پھینکی گئی ہوں گے۔
کلبھوشن پرجاسوسی اورتخریب کاری کے الزامات، قونصلر رسائی لازمی نہیں ہے:خورشید قصوری
سنیلوا ریاست بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ کی سرگرمیوں کے لئے مشہور ہے اور اس علاقے میں مختلف منشیات فروش گروہ سرگرم ہیںاور ان گروہوں کے درمیان لڑائیاں بھی معمول کی بات ہیں ، یہ واقعہ بھی ممکنہ طور پر انہی گروہوں کے درمیان لڑائی کا شاخسانہ ہو سکتا ہے۔
دبئی میں پاکستانی شہری کی 5سالہ بچی کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت ،پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا
سنیلو ا مشہور زمانہ منشیات فروش چاپو گزمن کا آبائی علاقہ ہے اور جسے مقامی حکومت نے گرفتار کرنے کے بعد امریکہ کے حوالے کردیا تھا اور منشیات فروش گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے بعد ریاست میں سیکورٹی کی صورت حال بگڑ چکی ہے۔