وہ جادوئی مشروب جس سے آپ کا جسم اتنا مضبوط ہوجائے گا کہ باقی لوگ بھی حیران ہوئے بغیر نہ رہیں گے

وہ جادوئی مشروب جس سے آپ کا جسم اتنا مضبوط ہوجائے گا کہ باقی لوگ بھی حیران ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) انسان شروع ہی سے ایسے مشروب کی تلاش میں رہا ہے جس کو پینے سے اس کا جسم طاقتورہونے کے ساتھ تندرست رہے اور اس مقصد کے لئے لیموں کا رس سب سے مفید پایا گیا ہے۔اس شخص نے لیموں پانی کے دوگلاس دو ہفتے تک استعمال کئے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کی دنیا ہی بدل گئی،آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ اس کے جسم میں کیا تبدیلیاں آئیں۔
رنگت میں بہتری
لیموں میں انٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں جو جلد کے خلیوں کو نقصان پہنچنے سے روکتے ہیں اور ساتھ ہی فری ریڈیکلز کو دور رکھتے ہیں جس کی وجہ سے جلد پر جھریاں،کیل مہاسے اور داغ نہیں بنتے اور انسان کی جلد تروتازہ اور نکھری ہوئی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رنگ صاف کرنے والی کریموں اور مشروبات میں وٹامن سی کا استعمال کیا جاتا ہے۔اس شخص کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ لیموں پانی کے استعمال کے بعد اسے واضح طور پر محسوس ہوا کہ اس کی جلد صاف ہوگئی ہے۔
معدے میں بہتری
لیموں میں موجود پوٹاشیم ہمارے جسم میں سوڈیم کے لیول کو ٹھیک رکھتی ہے۔ اس پانی کی وجہ سے معدہ کی بیماریاں ختم ہوتی ہیں اورساتھ ہی اس کی کارکردگی بہترہونے سے نظام انہضام ٹھیک طرح کام کرتا ہے۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ لیموں پانی پینے سے اس نے یہ دیکھا کہ پیٹ میں کم گیس بن رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ معدہ بہتر طریقے سے کام کررہا ہے اور کھانا اچھی طرح ہضم ہورہا ہے۔
سردی سے نجات
ان دوہفتوں کے دوران اس شخص کا کہنا ہے کہ اسے سردی یا ز کام نہیں ہواجس کی وجہ ماہرین صحت یہ بتاتے ہیں کہ لیموں میں انٹی آکسیڈینٹس کی وافر مقدار موجود ہونے کی وجہ سے انسان کا مدافعتی نظام بہترہوتا ہے اور انسان مختلف طرح کی انفیکشنز سے محفوظ رہتا ہے۔ لیموں کی وجہ سے جسم میں سوزش بھی کم ہوتی ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ لیموں پانی کو زیادہ دیر تک استعمال کریں۔
وزن میں کمی
جرنل آف بائیوکیمسٹری اینڈ نیوٹریشن میں شائع ہونے والی چوہوں پر ایک تحقیق میں بتایا گیاہے کہ لیموں کے چھلکے استعمال کرنے سے ان کا وزن نہیں بڑھا۔اس شخص کا کہناہے کہ ان دوہفتوں میں اس کا ایک پاؤنڈ وزن کم ہوا اور اسے یہ معلوم نہیں کہ یہ لیموں پانی کیوجہ سے ہوایا اس کی کوئی اور وجہ تھی۔’’ایک بات تو ضرور ہوئی اور وہ یہ کہ میں صبح اٹھ کر لیموں پانی پیتا تھا تو میرا تمام دن تروتازہ گزرتا تھا اور مجھے کوئی جنک فوڈ کھانے کی طلب بھی نہ ہوتی تھی جس سے میں اچھے کھانے کی طرف راغب ہوتا گیا۔‘‘

مزید :

تعلیم و صحت -