ٹسڈک جنوبی پنجاب میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے فروغ کیلئے کام کریگی

ٹسڈک جنوبی پنجاب میں ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے فروغ کیلئے کام کریگی

  

لاہور (پ ر) ٹیکنالوجی اپگریڈیشن اینڈ سکلز ڈویلپمنٹ کمپنی (TUSDEC)جنوبی پنجاب میں مختلف ترقیاتی منصوبے بشمول زرعی آلات کی سٹینڈرڈائزیشن ، فوڈ پروسیسنگ ، جیننگ کے آلات اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گا۔ٹسڈک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عالمگیر چودھری نے حال ہی میں ملتان کا دورہ کیا اور مجوزہ ترقیاتی منصوبوں ، ایگریکلچر میکنائزیشن انسٹیٹیوٹ ملتان ، محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان، ملتان چیمبر اور پاکستان جینرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ عالمگیر چودھری کے مطابق جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں میں کام کے کافی مواقع موجود ہیں اور ٹسڈک اپنے تمام ذرائع کو استعمال میں لاکر زرعی مشینری ، فوڈ پروسیسنگ اور دوسرے سیکٹرز میں کام کرے گی۔ ملتان چیمبر کے صدر خواجہ جلال الدین رومی کے ساتھ ملاقات میں دونوں اداروں کے سربراہوں نے ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبوں میں مشترکہ کام کرنے اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے لائٹ انجینئرنگ سنٹرز کی بحالی کیلئے کوششیں کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ۔اسی طرح ٹسڈک اور محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان نے فوڈ پروسیسنگ او پاکستان جینرز ایسوسی ایشن کے نمائندہ سہیل احمد نے کاٹن جیننگ کے آلات کی سٹینڈرڈائزیشن اور اپگریڈیشن کے لئے پراجیکٹ پر اشتراک میں رضا مندی کا اظہار کیا ۔

مزید :

کامرس -