زونگ نے کوئٹہ میں جدیدترین سہولیات سے آراستہ کسٹمر سروس سنٹر قائم کر دیا

زونگ نے کوئٹہ میں جدیدترین سہولیات سے آراستہ کسٹمر سروس سنٹر قائم کر دیا

  

لاہور(پ ر)پاکستان کے سب سے بڑے 4G نیٹ ورک زونگ نے حال ہی میں کوئٹہ میں جدید سہولیات سے آراستہ کسٹمر سروس سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے۔ یہ سنٹر صارفین کو جدید ترین پروڈکٹس تک رسائی کے ساتھ ساتھ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے مکینوں کو دنیا بھر کے ساتھ رابطے کی جدید اور تیز ترین سہولیات فراہم کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔اس حوالے سے اس سنٹر میں ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زونگ کے اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ زونگ کے چیف کمرشل آفیسر مسٹر لی وین یو نے کیک کاٹ کر سروس سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زونگ پاکستان کا نمبر ون ڈیٹا نیٹ ورک ہے جس کی 4G سروسز اس وقت 300 سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں۔زونگ کے اس وقت ملک بھر میں سب سے زیادہ 31 لاکھ 4G صارفین ہیں جو مارکیٹ شیئر کا75 فیصد بنتا ہے۔3G اور4G کے مجموعی صارفین کی تعداد کے اعتبار سے زونگ کا دوسرا نمبر ہے۔واضح رہے کہ ٹیلی کام کی بہترین سروسز کی فراہمی کے ساتھ زونگ نے ملک کی معاشی و اقتصادی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ملک بھر میں 4G سروسز کے پھیلاؤ کیلئے زونگ نے پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔کمپنی نے حال ہی میں 2017 کیلئے توسیعی منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے مزید 200 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان کیا ہے۔

مزید :

کامرس -