غفار لہری کے نئے آئٹم’’کدی تے ہس بول وے‘‘ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت

غفار لہری کے نئے آئٹم’’کدی تے ہس بول وے‘‘ کی سوشل میڈیا پر مقبولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)نامورکامیڈین غفار لہری کے نئے کامیڈی آئٹم’’ کدی تے ہس بول وے‘‘ نے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کرلی۔ غفار لہری نے بتایاکہ انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک نئی کامیڈی پیروڈی تیار کی ہے جسے سوشل میڈیا اور شوزمیں پیش کیا جارہاہے اور بے حد مقبولیت حاصل کررہاہے۔ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے بتایاکہ اپنے فن اور خود کو زندہ رکھنے کے لئے ہم نت نئے آئیڈیا ز پر کام کرتے رہتے ہیں کیونکہ عوام ایک آئٹم بار با ر نہیں دیکھتی انہوں نے کہاکہ مجھ سمیت سب ون مین شوکرنے والے کامیڈین اپنی انفرادیت کی بنا پر شوزمیں بک کئے جاتے ہیں جہاں پر شائقین ہم سے نت نئی آئٹمز کی توقع کرتے ہیں اور اگر ہم بار بار ایک ہی آئٹم پیش کرتے رہیں تو زیادہ شوزمیں نہیں جاسکتے۔
غفار لہری نے کہاکہ ’’کدی تے ہس بول‘‘ کو انہوں نے اسی ہفتے تیار کیا تھا اور اب تک اس کو سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگ پسندکرچکے ہیں اور شوزمیں بھی اس آئٹم کو پسندکیاجارہاہے۔

مزید :

کلچر -