شبنم مجید کا بیٹے کی پیدائش کے بعددوبارہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز

شبنم مجید کا بیٹے کی پیدائش کے بعددوبارہ شوبز سرگرمیوں کا آغاز

  

لاہور (فلم رپورٹر)گلوکارہ شبنم مجید نے بیٹے کے پیدائش کے بعد دوبارہ شوبز سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کر دیا ۔ شبنم مجیدکے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے باعث انہوں نے شوبز سرگرمیوں سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر رکھی تھی تاہم اب انہوں نے دوبارہ سے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے ۔شبنم مجید نے لائیو شو میں پرفارم کرنے کے بعد نجی ٹی وی کے شو میں بھی شرکت کی اور وہاں پر بھی اپنے فن کا جادو جگایا ۔

مزید :

کلچر -