سُپر سٹار نرگس آج سے سٹیج ڈرامہ ’’عاشق حاضر ہوں‘‘میں پرفارم کریں گی

لاہور (فلم رپورٹر)فلم اور سٹیج کی سُپر سٹار نرگس آج سے تماثیل تھیٹر میں شروع ہونے والے سٹیج ڈرامہ ’’عاشق حاضر ہوں‘‘میں پرفارم کریں گی ۔ تماثیل تھیٹر میں آج سے شروع ہونے والے ڈرامے’’عاشق حاضر ہوں‘‘ میں نرگس کے ہمراہ ملک کے نامور فنکار پرفارم کریں گے۔اس ڈرامے کے رائٹر ڈائریکٹر نسیم وکی ہیں۔اس ڈرامے کے لئے سُپر سٹار نے نئے ڈانس آئٹم اور ڈریسز تیار کروائے ہیں۔