سائر ہ ارشدنے نئے گلوکاروں کی پروموشن کیلئے پروڈکشن ہاؤس قائم کرلیا

سائر ہ ارشدنے نئے گلوکاروں کی پروموشن کیلئے پروڈکشن ہاؤس قائم کرلیا

  

لاہور(فلم رپورٹر)گلوکارہ سائر ہ ارشدنے نئے گلوکاروں کی پروموشن کیلئے پروڈکشن ہاؤس قائم کرلیاجس کے تحت وہ نئے گلوکاروں کے علاوہ ماڈلزکوبھی متعارف کرائیں گی۔سائرہ ارشد کاکہناتھاکہ انہوں نے ہوم پروڈکشن کے تحت ایک گلوکارکیوجے کاپہلاویڈیو تیارکیاہے جسے آج وہ سرکاری ٹی وی کے مارننگ شومیں لانچ کریں گی۔انکاکہناتھاکہ ہمارے ملک میں پلیٹ فارم نہ ملنے پرٹیلنٹ ضائع ہورہاہے ۔میری کوشش ہوگی کہ باصلاحیت گلوکاروں کوتلاش کرکے ان کے نغمات ریکارڈکیے جائیں اوران کے ویڈیوزریلیزکرکے ان کی صلاحیتوں کواجاگرکیاجائے ۔

مزید :

کلچر -