سرفراز سرخرو،مصباح کا امتحان 21اپریل سے شروع

سرفراز سرخرو،مصباح کا امتحان 21اپریل سے شروع
 سرفراز سرخرو،مصباح کا امتحان 21اپریل سے شروع

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی سیریز اور ون ڈے سیریز میں کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اب ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کامیابی کاخواب دیکھ رہی ہے۔ قومی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دونوں فارمیٹ کی سیریز میں کامیابی حاصل کرکے بطور کپتان اپنا کردار ادا کرچکے ہیں اور اب تجربہ کار بلے باز اور کپتان مصباح الحق کی باری ہے کہ وہ قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی بہترین کپتانی اور بلے بازی کے بل بوتے پر جیت سے ہمکنار کروائیں۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں اور تمام کھلاڑیوں کو جیت کے لئے ذہنی طور پر تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے کھلاڑی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل کو جمیکا میں شروع ہوگا۔

، دوسرا 30 اپریل کو بارباڈوس اور تیسرا 10مئی کو ڈومینیکا میں ہوگا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے اعلان کردہ ٹیم میں مصباح الحق، احمد شہزاد، اظہر علی، شان مسعود، بابر اعظم، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، شاداب خان، یاسر شاہ، عثمان اصلاح الدین، وہاب ریاض، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -