جیروم ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

جیروم ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا
 جیروم ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمیکا (نیٹ نیوز) جمیکن فاسٹ باؤلر جیروم ٹیلر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے فوری طور پر ٹیم میں انتخاب کیلئے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا۔ 32 سالہ ٹیلر نے گزشتہ سال جولائی میں دورہ بھارت کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کیلئے مزید کرکٹ کھیل سکتے ہیں اور اسی وجہ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بورڈ نے مجھے موقع دیا تو وہ مایوس نہیں کریں گے۔
جیروم ٹیلر کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے 46 ٹیسٹ میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی جس میں 130 وکٹیں حاصل کیں۔