لائبہ خان کی طبیعت خراب، ہسپتال میں داخل

لائبہ خان کی طبیعت خراب، ہسپتال میں داخل
لائبہ خان کی طبیعت خراب، ہسپتال میں داخل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر )اداکارہ لائبہ خان طبیعت خراب ہونے پر مقامی ہسپتال داخل،معمولی آپریشن کے بعد فارغ کردیا گیا معروف اداکارہ و ماڈل لائبہ خان کو گزشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر ڈیفنس کے مقامی ہسپتال میں داخل کروایا گیا انہیں شدید بخار تھا اور ان کی کمر پر ایک زخم تھا جس کا ہسپتال میں چھوٹا سا آپریشن کیا گیا اور دو دن ہسپتال میں رکھنے کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔ان کی چھوٹی بہن بیاخان اور ماڈل شاہد قصوری ان کے ہمراہ تھے لائبہ خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی کمر پر کافی دنوں سے زخم بنا ہواتھا جو گذشتہ روز خراب ہوگیا اور ان کی کمر میں شدید تکلیف شروع ہوگئی جس پر انہیں مقامی ہسپتال ایمرجنسی میں لایاگیا جہاں پر انہیں داخل کرکے ایک معمولی سا آپریشن کیا گیا۔
لائبہ خان نے مزیدکہاکہ کچھ دن آرام کرنے کے بعد وہ چلنے پھرنے کے قابل ہوجائیں گی جن لوگوں نے میرے لیئے دعائیں کی اور میری عیادت کی میں ان کی شکرگزارہوں۔

مزید :

کلچر -