ٹریک سائیکلنگ ورلڈ چیمپئن شپ نیوزی لینڈ نے جیت لی
ہانگ کانگ (آن لائن) ہانگ کانگ میں سجا ٹریک سائیکلنگ کا میلہ، ورلڈ چیمپئن شپ میں کھلاڑوں نے خوب جوہر دکھائے۔ شائقین نے من پسند سائیکلسٹ کو دی جی بھر کے داد، مردوں کے ایونٹ کا گولڈ میڈل نیوزی لینڈ نے جیتا جبکہ ہالینڈ نے دوسری اور فرانس نے تیسری پوزیش حاصل کی۔ خواتین ریس میں طلائی تمغہ روس کی ٹیم نے سینے پر سجایا۔ آسٹریلیا کا چاندی اور جرمنی کے حصے میں کانسی کا میڈل آیا۔ ویمن سکریچ ریس میں سونے کا تمغہ اٹلی کی ریچل باربیری کے نام رہا۔