گوجرہ ہاکی سٹیڈیم کو استاد اسلم روڈا کے نام سے منسوب کرنیکا مطالبہ

گوجرہ ہاکی سٹیڈیم کو استاد اسلم روڈا کے نام سے منسوب کرنیکا مطالبہ

  

لاہور ( سپورٹس رپورٹر ) روم اولمپکس کی فاتح قومی ہاکی ٹیم کے رکن استاد افضل مہنانے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرہ ہاکی سٹیڈیم کو لیجنڈری کوچ استاد اسلم روڈا کے نام سے منسوب کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلم روڈا نے سینکڑوں انٹرنیشنل اور درجنوں اولمپئنز کی آبیاری کی جن میں رشید الحسن، منظور الحسن اورطاہر زمان جیسے شہرہ آفاق کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلم روڈا نے اپنی ساری زندگی ہاکی کے لئے وقف کئے رکھی اور نصف صدی سے زائد عرصہ تک قومی کھیل کی۔

خدمت کی لہذا میری حکومت سے اپیل ہے کہ ان کی خدمات کے عوض گوجرہ ہاکی سٹیڈیم کا نام اسلم روڈا ہاکی سٹیڈیم رکھا جائے۔ ایک سوال پر ان کا کہناتھاکہ علالت کے باعث میں گزشتہ کئی برسوں سے ہاکی سرگرمیوں سے دور ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -