انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لفٹنگ ، واپڈا کے عبداللہ غفور اور طلحہ طالب نے سونے کے تمغے جیت لئے

انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لفٹنگ ، واپڈا کے عبداللہ غفور اور طلحہ طالب نے سونے کے ...

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویٹ لیفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام جاری62 ویں انٹر ڈیپارٹمنٹس ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ کے پہلے روز میں پاکستان واپڈا کے عبداللہ غفور اور طلحہ طالب نے سونے کے تمغے حاصل کر لئے، اور پاکستان واپڈا کے طلحہ طالب نے 62 کلوگرام میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کیا، ریلوے سٹیڈیم میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے روز56 کلوگرام میں پاکستان واپڈا کے عبداللہ غفور نے سونے کا تمغہ حاصل کر لیا جبکہ پاکستان آرمی کے فہدبٹ اور پاکستان ریلوے کے زغم نے بالترتیب چاندی اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا،62 کلوگرام کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا کے طلحہ طالب نے ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ پاکستان واپڈا کے ہی محمد شہزاد نے چاندی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے محمد ارسلان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -