آئی پی ایل میں سہیل تنویر کا ریکارڈ اب تک کوئی نہ توڑ سکا

آئی پی ایل میں سہیل تنویر کا ریکارڈ اب تک کوئی نہ توڑ سکا
 آئی پی ایل میں سہیل تنویر کا ریکارڈ اب تک کوئی نہ توڑ سکا

  

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے جتنے بھی ایڈیشن ہوئے ہیں ان میں بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ پاکستان کے سہیل تنویر کے پاس ہے ۔ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ میں 14رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا یہ اب تک کی بہترین باؤلنگ ہے انہوں نے یہ باؤلنگ جے پور میں چنائے سپر کنگ کے خلاف حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ جو باؤلرز ہیں ان میں ساؤتھ افریقہ کے ایڈمز زیمپا ہیں جنہوں نے 19رنز دے کر 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااور وہ دوسرے نمبرز پر ہیں ۔تیسرے نمبر پر جو باؤلر ہیں وہ انیل کومبلے ہیں جنہوں نے 5رنز دے کر 5آؤٹ کئے۔پاکستان کے سہیل تنویر جو ابھی تک کے بہترین باؤلر ہیں ان کا یہ ریکارڈ ابھی تک کوئی نہیں توڑ سکا۔اگر پاکستان کرکٹرز کو نظر انداز نہیں کیا جاتا تو ہمارے کرکٹرز انڈین کرکٹ ٹیم کے باؤلر سے اچھی باؤلنگ کرتے ہیں۔لیکن انڈین پریمیئر لیگ پر اس لئے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے کہ وہ بہترین کرکٹ کھیلتے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -