مسلم ماڈل ہائی سکول نے ڈی ایچ اے اکیڈمی کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

مسلم ماڈل ہائی سکول نے ڈی ایچ اے اکیڈمی کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا

  

لاہور(پ ر) مسلم ماڈل ہائی سکول نے ڈی ایچ اے اکیڈمی کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا۔ شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول اردو بازار کی ٹیم نے ڈی ایچ اے اکیڈمی کے خلاف شاندار باؤلنگ اور فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا، ڈی ایچ اے کی پوری ٹیم 31 اوورز میں 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مسلم ماڈل کی طرف سے وسیم نے 10 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ مسلم ماڈل کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 10 اوورز میں مقررہ ہدف پورا کر لیا۔ محمد حسن نے 40 رنز کے ساتھ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کوچ فاروق نذیر نے ٹیم کی بہتر کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -