ڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو اپ گریڈ کرنے کا اقدام اہم سنگ میل ہے، عرفان دولتانہ

ڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو اپ گریڈ کرنے کا اقدام اہم سنگ میل ہے، عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو جدید خطوط پر ڈھالنا پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے اورڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو اپ گریڈ کرنے کا اقدام اہم سنگ میل ہے۔نئے نظام سے ادویات کے نمونوں کے حصول اور تجزیے کا کرپٹ اور فرسودہ نظام دفن ہوگااورلیبز کے لئے جدید تربیت سے آراستہ ہیومن ریسورسز سے لیبز کاکلچر بدلے گا۔انہو ں نے کہاکہ نئے نظام سے ادویات کے نمونوں کے حصول اور تجزیے کے حوالے سے رشوت ، دھونس اور سفارش کا کلچر ہمیشہ کے لئے دم توڑ جائے گا۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبزکو جدید خطوط پر ڈھال کر انہیں مکمل طو ر پر خود مختار بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سے جعلی او رغیر معیار ی ادویات کے گھناؤنے کاروبار کو ہر قیمت پر ختم کریں گے۔ عوام کو معیاری ادویات اورکھانے پینے کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پنجاب ایگری کلچرل، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی بھی قائم کی گئی ہے ۔عوام کو معیاری ادویات او رحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیاء خورد ونوش کی فراہمی کے حوالے سے یہ اتھارٹی سنگ میل ثابت ہوگی۔