تعلیم یافتہ معاشرہ ہی قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے ،الحاج پیر علامہ نصیر

تعلیم یافتہ معاشرہ ہی قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے ،الحاج پیر علامہ نصیر

  

فیروز والہ(نمائندہ پاکستان)تعلیم یافتہ معاشرہ ہی قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے بچے قوم کا مستقبل ہوتے ہیں انسان کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہے تعلیم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ان خیالات کا اظہار کامران پارک شاہدرہ میں اقراء نصیر العلوم اسلامک سکول کی افتتاہی تقریب کے موقع پر بانی تحریک ختم نبوت اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنما الحاج صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کیااس موقع پر سیٹھ محمد ریاض سماجی شخصیت سفارش علی ورک، پروفیسر انس علی، علامہ زبیح اللہ قادری بھی موجود تھے۔

الحاج صاحبزادہ علامہ نصیر احمد قادری نے کہا معاشرے کو جہالت کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے علم کی شمع روشن کرنی ہو گی بالخصوص والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچے اور بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تا کہ وہ عملی زندگی میں کامیاب ہونے کے علاوہ ایک اچھے اور مفید پاکستانی شہری بھی ثابت ہوسکیں۔ والدین بچوں کے رول ماڈل ہوتے ہیں اس لیے خود کو دین کے قریب لیجئے روزانہ نماز اور قرآن پڑھتے بچوں کو اپنے ساتھ رکھیں حکومت نجی تعلیمی اداروں کو مکمل تحفظ دے تو تعلیم میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔3

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -