پنجاب یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے زیراہتمام پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں تقریب

پنجاب یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے زیراہتمام پوزیشن ہولڈر طلبہ کے اعزاز میں ...

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام فرسٹ اور تھرڈ سمسٹر سیشن 2016-2018ء میں پہلی پانچ پوزیشز حاصل کرنے والے طلباؤ طالبات کے اعزاز میں الرازی ہال میں تقریب تقسیم اسناد کا انعقاد کیا گیاجس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر ، ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسزپروفیسر ڈاکٹر ناصرہ جبیں، انچارج چیئرپرسن شعبہ اکنامکس مسز کلثوم ذوالفقار، جاوید اختر، فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں شعبہ اکنامکس کی ویب سائٹ www.econpu.edu.pkاور پالیسی بریف کی لانچنگ بھی کی گئی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پالیسی بریف اور ویب سائٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان میں بہتری کیلئے تجاویز پیش کی کیں۔ اپنے خطاب میں مسز کلثوم ذوالفقار نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ میں جاری سرگرمیوں اور اس کی ہسٹری بارے بتایا۔بعد ازاں وائس چانسلرڈاکٹر ظفر معین ناصر نے پوزیشن ہولڈرزطلباؤ طالبات کو تعریفی اسنادپیش کیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -