لڑکے کی آنکھیں ضائع کرنے کا واقعہ ، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور وبچے کے گھرپہنچ گئیں

لڑکے کی آنکھیں ضائع کرنے کا واقعہ ، چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور وبچے کے ...

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) لاہور میں14سالہ بچے عیش محمد پر تشدد کے بعد آنکھیں ضائع کرنے کے واقعہ پر وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور وصبا صادق نے سندر میں اس بچے کے گھر دورہ کیا اور بچے اور اس کے والدین سے ملاقات کی۔ بچے کا ہسپتال میں آنکھوں کا معائنہ بھی کرایا گیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا صادق نے بچے کے تحفظ اور اس کے علاج معالجہ کی مکمل یقین دہانی کرائی ۔ انھوں نے کہا کہ بچے کو حکومت پنجاب اور چائلڈ پروٹیکشن بیور وکی جانب سے مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی اور پراسیکیوشن میں بھی مدد فراہم کی جائیگی۔بچے کے والدین نے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور وکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں انصاف کی فراہمی میں مدد کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -