چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور منصوبے کے تحت 6 ورکنگ گروپ قائم کئیگئے، ملک تنویر

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور منصوبے کے تحت 6 ورکنگ گروپ قائم کئیگئے، ملک ...

  

لاہور(اپنے خبر نگار سے) صوبائی وزیر تعمیرو مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سے بھرپور انداز سے فائدہ اٹھانے کے پاکستان بالخصوص پنجاب کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے اوروزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور منصوے کے تحت 6 ورکنگ گروپ قائم کئے ہیں، جو اپنے متعلقہ مینڈیٹ کے مطابق پیشہ ورانہ سفارشات مرتب کریں گے تاکہ پنجاب میں مذکورہ منصوبے کے مغربی روٹ پر واقع اضلاع بشمول اٹک ، چکوال اور میانوالی میں ترقیاتی سرگرمیوں کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیکر جامع حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔ یہ بات انہوں نے صوبہ پنجاب میں سی پیک کے مغربی روٹ سے بھرپور انداز سے فائدہ اٹھانے کے لئے انفرا اسٹرکچر اینڈ ڈیویلپمنٹ ؂ ورکنگ گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ورکنگ گروپ کااجلاس ایس اینڈ جی اے ڈی سول سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا، جس میں وزیر آبپاشی امانت اللہ شادی خیل،سابقہ ایم پی اے میانوالی علی حیدر خان نور نیازی، اسپیشل سیکرٹری تعمیرو مواصلات خالد محمود،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عنصر محمود، ،چیف انجینئر ہائی وے نارتھ شفقت بھُٹر،ایکسیئن میانوالی،سرگودھا اور راولپنڈی اوردیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعمیر کو سی پیک کے تحت انفرا اسٹرکچر اینڈ ڈیویلپمنٹ کے شعبہ جات میں کئے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی