جو لوگ سندھ میں کچھ نہیں کر سکے وہ شہباز شریف سے عوام کی خدمت کرنا سیکھیں، سہیل بٹ

جو لوگ سندھ میں کچھ نہیں کر سکے وہ شہباز شریف سے عوام کی خدمت کرنا سیکھیں، ...

  

لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وچئیرمین یونین کونسل سہیل محمود بٹ نے کہا ہے کہ جو لوگ سندھ میں کچھ نہیں کر سکے وہ شہباز شریف سے سیکھیں کہ عوام کی خدمت کس طرح کرتے ہیں ہم نے تو صوبہ پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنا دیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو ایک بدحال صوبے میں بدل دیا ہے یہ کس منہ سے پنجاب میں ووٹ لینے کے لئے آرہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ میں ووٹ نہیں ملیں گے اور پی ٹی آئی کو کے پی کے میں بھی ووٹ نہیں ملیں گے اب پورے ملک میں (ن) لیگ ہی راج کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا مستقبل روشن ہے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا مستقبل تاریک ہے اب (ن) کا ہی را ج ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -