پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جا ئزہ اجلاس

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جا ئزہ اجلاس

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور(ریونیو)طا ہر فاروق نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس ڈی سی آفس نا در ہال میں ہوا۔اجلاس میں چےئر مین پرائس کنٹرول کمیٹی میاں محمد عثمان ،اسسٹنٹ کمشنر (ہیڈ کو آرٹر)صولت حیات وٹو اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔اے سی (ہیڈ کو آرٹر) صولت حیات وٹو نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور(ریونیو)طا ہر فاروق کو شہر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے کی گئی کارروائیوں کے با رے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لاہور(ریونیو)طا ہر فاروق نے اچھی کارکردگی دکھانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شا باش دی۔انہوں نے کہا کہ جن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی تسلی بخش نہ ہے وہ اپنی کارکردگی بہتر کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -