سی ایس یس امتحان کے حوالے سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی وضاحت

سی ایس یس امتحان کے حوالے سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی وضاحت

  

لاہور(پ ر) سی ایس ایس کے امتحان 2017سے پہلے ہی انگریزی مضمون لازمی اور حالات حاضرہ کے لازمی پرچوں کے کچھ سوالات سوشل میڈیا پر آنے کے حوالے سے فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ یہ خبر شائع ہوئی کہ 26 اور 31 جنوری 2017ء کو فیس بک پر ’’سعدیہ کوثر‘‘ کے اکاؤنٹ میں انگریزی مضمون کے دو موضوع اور حالات حاضرہ کے پرچوں کے 2 سوالات بالکل امتحانی پرچوں سے ملتے ہیں۔ خبر کے مطابق فیس بک کا مذکورہ استعمال کنندہ یہ سوالات لوگوں کو فروخت کرتا رہا ہے۔ CSS-2017 کا امتحان 16 فروری سے 25 فروری 2017 تک ہوتا رہا ہے ،چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے اس خبر کا بڑی سنجیدگی سے فوراً نوٹس لیا۔ یہ سوالات سوشل میڈیا پر سائبر سپیس ٹیکنالوجی سے رکھے گئے تھے جو فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے بس میں نہیں تھا اس حوالے سے تحقیقات کی گئیں اور ایف آئی اے نے اکاؤنٹ کا پتہ چلالیا اور مجرم محمد عارف کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -