لیسکو ایس ڈی او تنویر احمد خاں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لیسکو ایس ڈی او تنویر احمد خاں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

  

فیروز والہ (نمائندہ پاکستان) لیسکو سب ڈویژن جیاموسیٰ کے نئے ایس ڈی او تنویر احمد خاں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ایس ڈی او تنویر احمد خان نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف بھر پور طریقے سے سب ڈویژن بھر میں آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا کوئی بھی بااثر شخص بجلی چوری کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ایکسین راوی روڈ فواد خالد کی ہدایت پر سب ڈویژن جیا موسیٰ میں صارفین کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔

تا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں میسر ہو سکیں۔ بجلی کے نئے کنکشن حاصل کرنے کیلئے شہریوں کے معیار کے مطابق کام پر توجہ دی جائے گی انہوں نے عملہ پر ذور دیا کہ وہ شہریوں کیساتھ اچھا طریقہ اپنائیں اور ان کی بروقت شکایت کا ازالہ کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -