کلبھوشن یادیو صرف پاکستان کا ہی نہیں نہیں پوری دنیا کے امن کا دشمن ہے
لاہور( لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی رہنما شمع گورائیہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو صرف پاکستانی قوم کا ہی مجرم نہیں بلکہ پوری دنیا کے امن کا دشمن ہے اس نے پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش نہیں کی تھی بلکہ دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی اس کو درست سزا سنائی گئی ہے فوجی عدالت کے فیصلے کے ساتھ ہی پوری پاکستانی قوم کھڑی ہے بھارت نے ایک جاسوس کو اپنا بیٹا قرار دیکر ثابت کردیا ہے کہ بھارت دہشت گردوں کی سپورٹ کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ملک کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے اور کسی کی دھمکیوں سے نہ تو پہلے ڈریں ہیں اور نہ ہی اب ڈریں گے پاکستانی فوج دنیا کی ایک بہترین فوج ہے اور یہ بات بھارت بھی اچھی طرح سے جانتا ہے جبکہ قوم نے ہمیشہ اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ ہر محاز پر ساتھ دیا ہے اور اب بھی قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔