فکسنگ کیس معطل کرکٹر ز کیخلاف شواہد آج ، ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے

فکسنگ کیس معطل کرکٹر ز کیخلاف شواہد آج ، ٹربیونل کے سامنے پیش ہونگے

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ بھٹہ خشت سے چائلڈ لیبر کامکمل خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ پنجاب حکومت2018ء تک ہر بچے کا سکول میں داخلے کا عزم کئے ہوئے ہے۔اس ضمن میں حکومت کی تعلیم دوست پالیسیوں کی بدولت بھٹہ مزدوروں کے87ہزار بچوں کو مفت تعلیم کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے۔انہوں نے یہ بات قصور بائی پاس پر واقع ایک بھٹہ سکول کے اچانک دورہ کے موقع پر کہی۔محکمہ سکولز ایجوکیشن ، لیبر اور متعلقہ محکموں کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے مزدوروں کے بچوں کیلئے قائم سکول میں طالبعلموں سے مختلف سوالات کئے۔انہوں نے طالبعلموں سے کہا کہ وہ محنت کے ساتھ مختلف چیلنجز کا مقابلہ کرنا سیکھیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پیکیج کے تحت بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو مفت کتابیں، سٹیشنری، یونیفارم، جوتے اور وظائف کی فراہمی پنجا ب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔اس تعلیمی پیکیج کے تحت بھٹہ مزدوروں کے سکول جانیوالے ہر بچے کی مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ ہزارروپے ماہانہ خصوصی وظیفہ دیا جا رہا ہے۔ بچوں کے سکول داخلے پر والدین کو 2ہزار روپے سالانہ وظیفہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کے بچوں کی مفت تعلیم کا یہ منصوبہ اپنی نو عیت کے اعتبار سے پورے جنوبی ایشیا میں منفرد اور بے مثال ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھٹہ مزدوروں کے سکولوں میں داخل کروائے جانے والے بچوں کے لئے شروع کئے گے اس تعلیمی سلسلے کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے مانیٹرنگ کا مربوط اور موثر نظام وضع کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ڈسٹرکٹ ویجلینس کمیٹیاں اس مہم کے تحت سکولوں میں داخل ہونیوالے بچوں کے تعلیمی سلسلے کی نگرانی کے ساتھ ساتھ اس امرکو بھی یقینی بنائیں گی کہ سکول داخل ہونے والے بچے تعلیمی سلسلے کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔قبل ازیں رانا مشہود احمد خاں نے گورنمنٹ ایلمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالج قصور کا دورہ کیا اور مختلف کلاس رومز میں جا کر تربیتِ اساتذہ کے عمل کا جائزہ لیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجابشعبہ تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ٹیچرز ٹریننگ پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔دورہ قصور کے دوران رانا مشہود نے اراکین اسمبلی سے بھی ملاقات کی اور فروغ تعلیم کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -