عوام کی سیاسی بیدار ی میں میڈیا کاکلیدی کردار ہے،صمصام بخاری

عوام کی سیاسی بیدار ی میں میڈیا کاکلیدی کردار ہے،صمصام بخاری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ عوام کی سیاسی بیدار ی میں میڈیا کاکلیدی کردار ہے ، میڈیا ملک کی ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور میڈیا ہی عوام کو سیاسی شعور دلاتا ہے اور ملک میں ہونے والی صورتحال سے آگاہی کا ذریعہ بنتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے اعزاز میں ظہرانے کے موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی مقبولیت میں میڈیا کااہم رول ہے ، میڈیا کی تحریک انصاف کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، ظہرانے میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا،میڈیا ہی سیاستدانوں کوآئینہ دکھاتا ہے اور ان کو صحیح اور غلط سے آگاہ کرتا رہتا ہے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمران عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام رہے ہیں، ملکی مسائل جوں کے توں ہیں اور ملک میں تبدیلی لاناضروری ہے ، انہوں نے کہاکہ کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے ، کرپشن مافیا کے احتساب تک ملک اپنے پاؤ ں پر کھڑا نہیں ہوسکتا،سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد ملک میں تبدیلی کاعمل شرو ع ہوگا اورعوام کی قسمت بدلے گی، پچھلے 70 سالوں سے ملک سے کھلواڑ کیاگیااور ملکی معیشت کا کرپشن کرنے والوں نے بیڑہ غرق کردیا ہے ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی مقبول اور بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اورآئندہ الیکشن میں تحریک انصاف بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرے گی،سید صمصام علی بخار ی نے کہاکہ حکمرانوں نے کاشتکاروں کی کمر توڑ رکھ دی ہے اور زراعت کوتباہ کردیا گیاہے، اسی طرح ملک کے دوسرے اداروں کی تباہی میں حکمرانوں کاہاتھ ہے ، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مزدوروں کے گھروں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے اور وہ دووقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ حکمران کلبھوشن کے کیس کو عالمی دنیا کے سامنے پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں اور یواین او میں کلبھوشن پر بات نہ کرنا حکمرانوں کے لئے باعث شرم ہے ،،کلبھوشن کا کیس پوری دنیا کے سامنے لاکر بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرناچاہئے تھا،بھارت کا کلبھوشن پر واہ ویلہ کسی کام نہیں آئے گا، کلبھوشن کوپھانسی سے بھی زیادہ سزا ہونی چاہئے ، سید صمصام علی بخاری نے کہاکہ بھارت بلوچستان میں مداخلت بند کرے ۔اس موقع پر شعیب صدیقی، ڈاکٹر شاہد صدیق خاں،نعمان چٹھہ، عائشہ چوہدری ، رانا ندیم ، ڈاکٹر زرقا تیمور،سہیل ظفر چیمہ، عظمیٰ کاردار ، فاطمہ عثمان سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -