ملک بھر میں آج یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منایا جائے گا

ملک بھر میں آج یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منایا جائے گا

  

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)کل جماعتی ’’تحریک تحفظ ناموسِ رسالتؐ‘‘کے زیر اہتمام تمام مکاتب فکر کی دینی و مذہبی جماعتیںآج کو ملک بھر میں یوم تحفظ ناموسِ رسالتؐ منائیں گی جس کے تحت تحفظ ناموسِ رسالتؐ کی جماعتوں جمعیت علماءِ اسلام ،جمعیت علماءِ پاکستان،ورلڈ پاسبان ختم نبوت ،جماعت اسلامی ،جمعیت اہلحدیث ،تحریک ملت جعفریہ اور تنظیم علماء و مشائخ اہلسنت کے علماء و خطباء ملک بھر کی مساجد میں اجتماعات جمعہ پر گستاخانہ مواد کیخلاف بھرپور صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے عوام الناس سے مذمتی قراردادیں پاس کرائینگے

[جبکہ مختلف شہروں کی بڑی بڑی مساجد کے باہر نمازِ جمعہ کے بعد گستاخ بلاگرز کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی جلوس نکالے اور مظاہرے کیے جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -