میڈیکل سٹور کا لائسنس معطل،یونان ،مسقط سے ڈی پورٹ 40 افراد جیل منتقل
لاہور(نامہ نگار)چیئرپرسن ڈرگ کورٹ نے جعلی ادویات فروخت کرنے پر جنرل ہسپتال کے قریب چلنے والے سرور میڈیکل سٹور کا لائسنس منسوخ کردیا۔عدالت نے ریکارڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ سٹور کا مالک مہرعلی طلعہ کافی عرصے سے جعلی ادویات کا کاروبار کررہا تھا۔سپیشل جج سنٹرل لاہور نے یونان اور مسقط سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے 40افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاہے ۔سپیشل جج سنٹرل لاہور کی عدالت میں ایف آئی اے نے لاہور ایرپورٹ سے گرفتار کرکے 40افراد کو عدالت میں پیش کیا ،17ملزمان کو مسقط اور اور 23کو یونان سے ڈی پورٹ کیا گیا ہے،عدالت میں پیشی کے موقع پر تمام ملزمان رو رہے تھے ۔
لائسنس معطل