ظفر فرید کی عدالت:موٹر سائیکل چوری پرمجرم کو 3 ماہ قید،20 ہزار جرمانہ

ظفر فرید کی عدالت:موٹر سائیکل چوری پرمجرم کو 3 ماہ قید،20 ہزار جرمانہ

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے موٹر سائیکل چوری کے مقدمے میں ملوث مجرم کو3ماہ قید اور20ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید کے روبرو گلبرگ پولیس نے ملزم کے خلاف درج مقدمات کا چالان پیش کررکھاتھا،ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کیا۔

مزید :

علاقائی -