بشری انور،قمر زمان کی عدالتیں ڈکیتی کا ملزم بری،جھگڑوں پر راضی نامہ
لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی کے مقدمے میں ملوث ملزم کو عدم ثبوت اور راضی نامہ کی بنیاد پر بری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور کے روبرو سول لائن پولیس نے ملزم محمد ارشد کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کیا، ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف کوئی جرم ثابت نہیں ہوا ، راضی نامہ بھی ہو چکا ہے۔علاوہ ازیں جوڈیشل مجسٹریٹ قمر زمان نے لڑائی جھگڑے اور دھمکیوں کے مقدمے میں ملوث ملزم کو راضی نامہ کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے ملزم عمران حمید کے خلاف لڑائی جھگڑا اور شہری کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج کیا تھا۔ راضی نامہ ہو چکا ہے۔
راضی نامہ،بری