محکمہ انڈسٹریز میں غیر قانونی تعیناتیاں،فریقین سے جواب طلب

محکمہ انڈسٹریز میں غیر قانونی تعیناتیاں،فریقین سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے محکمہ انڈسٹریز میں غیر قانونی تعیناتیاں کرنے کے خلاف اور محکمہ کے افسروں کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید اقبال سمیت دیگر فریقین سے 21اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے میاں آفتاب اسلم کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ انڈسٹریز کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن جاوید اقبال نے بارہ اسامیوں پر چودہ افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا جبکہ محکمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عظمت علی شاہ بھی ان غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث ہیں۔
محکمہ انڈسٹریز

مزید :

علاقائی -