شاد باغ،دوشیزہ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

شاد باغ،دوشیزہ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

  

لاہور(خبر نگار) تھانہ شادباغ کے علاقے میں جواں سالہ لڑکی نے نامعلوم وجوہات پر مبینہ طور پر سر میں گولی میں مار کر خودکشی کر لی پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ میں منتقل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے تاجپورہ گروانڈ کی رہائشی تاجر محمد ریاض کی جواں سالہ بیٹی مقدس ریاض نے نامعلوم وجوہات پر اپنے والد کے پستول سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ایس ایچ او شاد باغ ابرار شاہ کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعدہی معلوم ہوگا کہ یہ خود کشی ہے یا پھر قتل۔

مزید :

علاقائی -