بیدیاں رو ڈخودکش دھماکہ، حملہ آور16دسمبر کو لاہور آیا

بیدیاں رو ڈخودکش دھماکہ، حملہ آور16دسمبر کو لاہور آیا

  

لاہور(خبرنگار) لاہور کے علاقے بیدیاں رو ڈخودکش دھماکے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور 16دسمبر کو لاہور آیا تھا۔ بیدیاں روڈ دھماکے کا خود کش حملہ آور 16دسمبر کو افغانستان سے لاہور آیا جس کا نام عمر تھا جبکہ اس کے تین بھائی اور خاندان کے افراد بھی کالعدم تنظیم سے وابستہ ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں نئے انکشافات کے بعد پولیس نے عمر کے بھائیوں ، اہل خانہ اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

یاد رہے اس خودکش حملے میں 4 فوجی جوانوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے تھے۔

مزید :

علاقائی -