گارڈین عدالتوں میں ہزاروں مقدمات زیرالتوا،نمٹانے کی رفتار کم
لاہور(نامہ نگار) مہنگائی اور بے روز گاری کے باعث گھریلو جھگڑوں میں اضافے کی وجہ سے گارڈین کورٹس میں دائر کیسوں کی شرح میں اضافہ ہونے لگا ہے ۔وکلاء نے کیسوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر مزید عدالتیں بنانے کی ضرور ت پرزور دیاہے۔تفصیلات کے مطابق فیملی و گارڈین کورٹس میں اس وقت ہزاروں مقدمات زیر سماعت ہیں لیکن عدالتوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے سائلین کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اس حوالے سے وکلاء کا کہنا تھا کہ ہر سال فیملی دعویٰ جات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ مقدمات کو نمٹانے کے لئے عدالتوں کی تعدا بہت کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ زیر سماعت مقدمات کے پیش نظر مزید عدالتیں بنائی جائیں تاکہ زیرالتوا دعویٰ جات کوفی الفور نمٹایاجاسکے ۔